(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ اس مقام پر صہیونی قیدیوں کی حفاظت پر معمورالقسام شیڈو یونٹ کے ایک رکن اس بمباری میں شہید اور تین ارکان زخمی ہو گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے جاری کردہ ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ 2014ء میں قابض صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی بمباری سے غزہ میں ان مقامات کو بھی نقصان پہنچا تھا جہاں صہیونی جنگی قیدیوں کو رکھا گیا تھا۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ اس مقام پر صہیونی قیدیوں کی حفاظت پر معمور القسام شیڈو یونٹ کے ایک رکن اس بمباری میں شہید اور تین ارکان زخمی ہو گئے تھے۔
ابو عبیدہ نے شہید ہونے والے القسام بریگیڈ کے اس رکن کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ سکیورٹی وجوہات کی بناءپر ضروری ہےاور ہم جب مناسب سمجھیں گے اس شہید کا نام ظاہر کردیں گےبالکل اسی طرح ہم نے انہی سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اسرائیلی مغوی کی شناخت اور موجودہ حالت کو ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو حماس کی زیر حراست ہے۔
یاد رہے کہ القسام بریگیڈ یہ اعلان کر چکی ہے کہ اس کے پاس چار اسرائیلی فوجی مغویوں کی صورت میں موجود ہیں جن کے نام اورون شاوول، ھادار گلدین، افیرہ منغیستو اور ھشام السید ہیں البتہ ان کے حوالے سے مزید اطلاعات اور یہ کہ وہ کس حال میں ہیں سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظرخفیہ رکھا گیا ہے۔