(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلی اور گلابی جیکٹ میں ملبوس ایک عورت ایک بچے کی طرف چل رہی ہے اور دونوں کو گلے لگاتے ہوئے، جب بندوق بردار وہاں سے جا رہے ہیں۔ دوسرا بچہ خاتون کی گود میں ہے۔
🚨 BREAKING
Al Jazeera: Al-Qassam brigades, military wing of Hamas, decided to let a woman and two children (taken hostage) go.
More news to follow. pic.twitter.com/3whIr30mPd— In Context (@incontextmedia) October 11, 2023
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے آج ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھایا گیا ہے کہ چند روز قبل حماس کی جانب سے اسرائیل پر ناقابل فراموش حملے کے بعد یرغمال بنے گئے افراد میں سے ایک غیر قانونی صیہونی آبادکار کو انسانی ہمددردی کے تحت رہا کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صیہونی خاتون غزہ کی سرحدی باڑ سے اسرائیل کی جانب جارہی ہے اس دوران اپنے بیٹے کو ملی جو پہلے ہی وہاں موجود تھا ، خاتون نے اپنے بیٹے کو گلے لگایا جبکہ دوسرا بچہ اس کی گود میں ہے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ خاتون غیر قانونی صیہونی بستی ہولیت کی رہائشی تھی جس کو انسانی ہمدردی کے تحت بچوں سمیت رہا کیا گیا ہے۔