• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 9 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا یرغمالیوں کی رہائی سے قبل 7 دن کی جنگ بندی کامطالبہ

دوحہ میں جاری مذاکرات میں زیادہ تر مسائل حل ہو چکے ہیں، لیکن ابھی دو اہم اختلافات باقی ہیں۔

جمعرات 19-12-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس کا یرغمالیوں کی رہائی سے قبل 7 دن کی جنگ بندی  کامطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) صیہونی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غاصب صیہونی دشمن ریاست کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کم از کم سات دن کی جنگ بندی کی جائے، تاکہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے دوران ایک پائیدار معاہدہ طے پایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاحمتی تحریک کم از کم ایک ہفتے تک لڑائی کے بغیر زندہ یرغمالیوں کی فہرست تیار کرنے کے قابل نہیں، تاہم انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ یہ معاہدہ بہت جلد ممکن ہو سکتا ہے۔ حماس کے عہدیداروں نے حزب اللہ کے وابستہ اخبار الاخبار کو بتایا کہ دوحہ میں جاری مذاکرات میں زیادہ تر مسائل حل ہو چکے ہیں، لیکن ابھی دو اہم اختلافات باقی ہیں۔

مذاکرات میں اسرائیل اور حماس کے درمیان اختلافات

حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں سب سے بڑا اختلاف اسرائیل کا یہ اصرار ہے کہ فوجیوں، بشمول زخمیوں، کو انسانی بنیادوں پر رہائی کے معاہدے کے ابتدائی مرحلے میں ترجیح دی جائے۔ حماس نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے اور اسے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے فریم ورک سے متصادم قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ، حماس نے اپنی طرف سے بھی یہ بات واضح کی ہے کہ اس معاہدے میں فوجیوں کی رہائی کی پیشگی شرائط پر اتفاق نہیں کیا جا سکتا۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسصیہونییرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.