• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حماس کی تل ابیب پر راکٹوں سے بمباری، صیہونی ریاست میں سائرن بجتے رہے

تل ابیب، بیتاح تکوا، ہود ہاشارون سمیت 50 سے زائد شہروں میں انتباہی سائرن بجائے گئے، صیہونی افواج نے ہرزلیہ شہر میں اسرائیلیوں کے زخمی ہونے  اور گاڑیوں اور گھروں کو نقصان ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پیر 27-05-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
حماس کی تل ابیب پر راکٹوں سے بمباری، صیہونی ریاست میں سائرن بجتے رہے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  صیہونی  ریاست میں تل ابیب، بیتاح تکوا،، ہود ہاشارون سمیت 50 سے زائد شہروں اور قصبوں میں انتباہی سائرن بجائے گئے اور غاصب صیہونی  افواج نے ہرزلیہ شہر میں اسرائیلیوں کے زخمی ہونے اور گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی  تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے گذشتہ روز اپنے جاری بیان میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف شہروں  پر بڑے راکٹ بیراج سے بمباری کا اعلان کیا ہے جبکہ مجاہدین نے غزہ میں صیہونی ٹینکوں اور ملٹری ویہیکلز کو تباہ کردیا۔

القسام بریگیڈز نے ایک فوجی بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے  فلسطینی  شہریوں کے قتل عام کے جواب میں ایک بڑے راکٹ بیراج سے تل ابیب سمیت دیگر کئی شہروں پر بمباری کی، تل ابیب، بیتاح تکوا،، ہود ہاشارون سمیت 50 سے زائد شہروں اور قصبوں میں انتباہی سائرن بجائے گئے اور قابض افواج نے ہرزلیہ شہر میں اسرائیلیوں کے زخمی ہونے  اور گاڑیوں اور گھروں کو نقصان ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سائرن جنوب میں نیتنیا تک بجتے رہے ہیں، یہ علاقہ شمالی غزہ سے 100 کلومیٹر اور جنوبی غزہ سے 130 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے۔

غاصب  فوج کے ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب میں سائرن کے فعال ہونے کے بعد کم از کم 10 راکٹوں کو روکا گیا۔

القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے جنگی صفوں سے واپسی کے بعد اطلاع دی کہ وہ 5 صہیونی ٹینکوں، دو فوجی بلڈوزروں اور ایک فوجی بردار کیریئر "ال یاسین 105” اور "تندم” گولوں سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے نتیجےمیں اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیمپ کے القصاصیب محلے میں گھسنے والی دشمن کی فوجوں کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں "ال یاسین 105” شیل کے ساتھ "مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنایا۔

Tags: اسرائیلیالقسامبمباریتل ابیبحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.