(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض حکمرانوں کی جانب سے حماس کی پیش کردہ نئی تجویز کو اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ابھی تک منظور نہیں کیا ہے ساتھ ہی تجویزسے متعلق تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس کی اشاعت پر سخت پابندیعائد کی گئی ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق قابض ریاست اسرائیل اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے معاہدوں پر نئے منصوبے میں اسرائیلی خدشات کو جنم دینے والے مسائل کا ایک مختلف حل شامل ہے، جو سات سال سے پھنسے ہوئےاس مذاکرات میں پیش رفت کا باعث بن سکتا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہےکہ قابض حکمرانوں کی جانب سے حماس کی پیش کردہ نئی تجویز کو اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے ابھی تک منظور نہیں کیا ہے اور اسے ابھی تک اسرائیلی کابینہ برائے سیاسی اور سلامتی امور میں غور وخوض کے لیے پیش بھی نہیں کیا گیا ہےساتھ ہی اس تجویز سے متعلق تفصیلات کو خفیہ رکھتے ہوئے اس کی اشاعت پر سخت پابندی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔