(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حماس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن جنین کیمپ میں ہمارے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے فوری ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر پوسٹ پر مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی بستی کدومیم میں فائرنگ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن جنین کیمپ میں ہمارے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کافوری ردعمل ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارےکے شہر رام اللہ کے مغربی قصبے قبیہ کے رہائشی احمد یاسین ہلال غیثان نے غیر قانونی صیہونی بستی کے داخلی دروازے پر صیہونی فوجی اور ایک آبادکارو کو نشانہ بنایا تھا جس میں اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوا اور ایک آبادکار شدید زخمی ہوگیا تھا۔