• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے روکنے کی صہیونی فوج کی ناکام کوششیں جاری

جمعرات 26-08-2021
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے روکنے کی صہیونی فوج کی ناکام کوششیں جاری
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالا ایک نوجوان کل بدھ کو اسپتال میں دم توڑ گیاجس کے بعد سے علاقے میں فسادات پھوٹ پڑے اور 20فلسطینی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے ایک دھمکی آمیز بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں ہونے والی کسی بھی پرتشدد کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔

صہیونی فوجی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ غزہ میں کسی پرتشدد واقعے سے سرحد پر موجود ہماری فوج کو کوئی نقصان پہنچےاور کشیدگی میں اضافہ ہو ۔

دوسری جانب فلسطینئی محصور علاقہ غزہ میں مشرقی خان یونس میں غزہ کی سرحد کے قریب ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 20 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالا ایک نوجوان کل بدھ کو اسپتال میں دم توڑ گیاجس کے بعد سے علاقے میں فسادات پھوٹ پڑے اور 20فلسطینی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی میں تحریک حماس اور دوسرے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کی کال کے بعد اضافی فوجی نفری بھیجنے کے ساتھ اسرائیل نے خبر دار کیا ہے کہ اگر غزہ میں احتجاج نے تشدد کی شکل اختیار کی تو ان کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی۔

Tags: احتجاجی مظاہرےاسرائیلی فوجتحریک حماسغزہفلسطینی محکمہ صحت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.