(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی شرپسندوں کی جانب سے حملے کے نتیجے میں فلسطینی مظاہرین نے بھی جوابی کارروائی کی اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا ساتھ ہی گھریلو ساخت کے دستی بم پھینکے جس کے بعد دونوں جانب سے جھڑپوں کا آغاز ہو گیا اور صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھاری مقدار میں آنسو گیس کا استعمال کیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں خان یونس شہرکے مشرقی سرحدی حصے میں شر پسند صہیونی نوجوانوں کے ایک گروہ نے غزہ پر جاری 15 سالہ صہیونی محاصرے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی باشندوں پر اسرائیلی فوج کی موجودگی میں دہشت گردی پھیلاتے ہوئے پتھراؤ کیا اور مظاہرین پر ٹائر جلاکر پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین کو شدیدنوعیت کے زخم آئے اور 6 فلسطینی جلتے ہوئے ٹائروں سے جھلس گئے۔
صہیونی دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے نتیجے میں فلسطینی مظاہرین نے بھی جوابی کارروائی کی اور اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا ساتھ ہی گھریلو ساخت کے دستی بم پھینکے جس کے بعد دونوں جانب سے جھڑپوں کا آغاز ہو گیا اور صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھاری مقدار میں آنسو گیس کا استعمال کیا۔