(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی جانب سےحسب روایت فلسطینی کسانوں پر بلا جواز فائرنگ کا مقصد انہیں کھیتوں میں کام سے رو کنا تھا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شدید زخمی ہوئے اور 12 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی صہیونی فوج نے غزہ کے محاصرہ زدہ علاقے خان یونس میں اس وقت فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کردی جب وہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔
صہیونی فوج کی جانب سےحسب روایت فلسطینی کسانوں پر بلا جواز فائرنگ کا مقصد انہیں کھیتوں میں کام سے رو کنا تھا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 12 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد دے دی گئی تاہم گولیوں کا نشانہ بننے والے چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے