(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی کو قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی بلا جواز کارروائی کے نتیجے میں وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں جنوبی شہر خان یونس سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ نشاط محمد ابو روک نے پانچ سال تک قابض فوج کی حراست میں ظلم و تشدد میں رہنے کے بعدبالآخر آزادی حاصل کر لی۔
صہیونی جیل سے رہائی پانے والے فلسطینی کو قابض فوج نے گھر گھر تلاشی کی بلا جواز کارروائی کے نتیجے میں وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے بے بنیاد الزامات لگا کر گرفتار کیا تھاتاہم 5 سالوں کی صہیونی فوج کی پر تشدد تفتیش کے بعد صہیونی فوجی عدالت نے فلسطینی شہری کے خلاف ثبوت نہ ملنے پر اس کی رہائی کا فیصلہ جا ری کر دیا۔