(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی بحریہ نے رفح کے ساحلی علاقے میں اسرائیل کی مقرر کردہ حدود میں ماہی گیروں کی کشتیوں پرحملہ کیا اور اپنے روز گار کی تلاش میں سمندر کا رخ کر نے والے فلسطینیوں کو سمندر چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح گورنری کے ساحل پر قابض صہیونی ریاست کی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دیاور دستی بم پھینکے جس کےنتیجے میں دو کشتیوں میں سوار 25 کے قریب فلسطینی ماہی گیروں نے پانی میں کود کر جان بچائی جبکہ صہیونی فوج کے نشانے پر پھینکے گئے دستی بموں سے کشتیاں مکمل تباہ ہو گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے رفح کے ساحلی علاقے میں اسرائیل کی مقرر کردہ حدود میں ماہی گیروں کی کشتیوں پرحملہ کیا اور اپنے روز گار کی تلاش میں سمندر کا رخ کرنے والے فلسطینیوں کو سمندر چھوڑنے پر مجبور کردیا۔
یاد رہے کہ صہیونی قبضے کے نتیجے میں غزہ کےمعاشی بد حال فلسطینی ماہی گیروں کے روزگار کا واحد ذریعہ مچھلیاں پکڑنا ہے جس پر صہیونی فوج روزانہ کی بنیاد پرانہیں سمندر سے روزگار حاصل کرنے پر ہراساں کرتی اوران پر فائرنگ کرتی ہے جس کے نتیجےمیں اکثر ماہی گیروں کی کشتیوں کے ساتھ ساتھ انکی جانوں کابھی زیاں ہو تاہےجس سے فلسطینی ماہی گیر کا پورا خاندان معاشی بحران کا شکار ہو جاتا ہے۔