(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی میں اوسلو معاہدے کے تحت تیس ناٹیکل مائیل کے اندر رہتے ہوئے مچھلیاں پکڑنے کی اجازت طے پائی تھی جس کے بعد یہ سمندری حدودکم سے کم ہوکر تین ناٹیکل مائیل تک رہ گئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے سمندر کے جنوبی ساحلی حصے میں قابض صہیونی نیوی کے اہلکاروں نے گذشتہ روز مقرر کردہ سمندری علاقے میں مچھلیاں پکڑتے فلسطینی ماہی گیروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتی تباہ اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کومچھلی کے شکار سے روکنے کیلیےگولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ مزید 4 مچھیروں کو بھی گرفتار کرلیاجن کے حوالے سے فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے، زخمی ہونے والے ماہی گیروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے
واضح رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی میں اوسلو معاہدے کے تحت تیس ناٹیکل مائیل کے اندر رہتے ہوئے مچھلیاں پکڑنے کی اجازت طے پائی تھی جس کے بعد یہ سمندری حدودکم سے کم ہوکر تین ناٹیکل مائیل تک رہ گئی ہے۔