(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نےماہی گیروں کو سمندر میں 15 ناٹیکل کی پابندی کے باوجود ان پرحملہ کیااور شدید معاشی بحران کے شکار ان فلسطینیوں کی کشتیوں کوبھی نقصان پہنچایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں قابض صہیونی نیوی کی جانب سے سمندری حدد کی خلاف ورزی کا بہانے بناتے ہوئے غزہ کے فلسطینی ماہی گیروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں درجنوں ماہی گیر زخمی ہوگئے جن میں 3 کی حالت نازک ہےاورکئی کشتیوں کوبھی نقصان پہنچا۔
قابض حکام کی جانب سے غزہ کے ماہی گیروں کو سمندر میں 15 ناٹیکل تک کی حدود میں مچھلیوں کے شکار کی اجازت دی ہے جس کی پابندی کے باوجود ماہی گیروں پر یہ حملہ کیاگیااور شدید معاشی بحران کےشکاران فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کوبھی نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ غزہ کے معاشی محاصرےکے شکار فلسطینیوں کا ایک بڑا ذریعہ آمدن ماہی گیری سے وابستہ ہے مگر فلسطینی مچھیروں کا یہ پیشہ بھی اسرائیلی ریاست کی طرف سے خطرے میں رہتا ہے۔