(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے شہریوں نے اسیران سے اظہاریکجہتی کیلیےان کےحق میں نعرے لگائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بے گناہ اور مظلوم قیدیوں کے ساتھ زیادتی کے خاتمے تک صہیونی حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں شہریوں نےعالمی ادارہ ریڈ کراس کے سامنے جمع ہوکر قابض صیہونی جیلوں میں بند ہزاروں فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں بھرپور مظاہرے کیے اورقیدیوں کے اظہار یکجہتی کے لئے بڑے پیمانے پرریلیاں نکالیں۔
غزہ کے فلسطینی مظاہرین نے ہاتھوں میں اسیران کی تصویریں اٹھا ئی ہوئی تھیں اور ان ہوں نے بغیر کسی عدالتی کارروائی اور عدالتی حکم کے جیلوں میں عرصہ دراز سے قید کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اسیران سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے قیدیوں کے حق میں نعرے لگائے، ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ اور مظلوم قیدیوں کے ساتھ زیادتی کے خاتمے تک صہیونی حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
مظاہرے میں شریک فلسطینی قیدیوں کی وکالت کرنے والے گروپوں نے بھی کہا کہ صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کو مختلف قسم کے نفسیاتی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہےاور حراستی مدت کو بلاکسی عدالتی عمل کے بار باربڑھایا جاتا ہےجبکہ صیہونی جیل انتظامیہ ہرروز قیدیوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو اٹھالے جاتے ہیں اور ان پر ذہنی دباؤبڑھانےکیلیے اندھیری کال کوٹھریوں میں قید تنہائی میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
خیال رہے کہ صہیونی جیلوں میں گذشتہ 2ماہ سے اسرائیلی فوجی عدالتوں کے خلاف احتجاج جاری ہے اور قیدیوں نے عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے بطوراحتجاج صیہونی حکومت کی آرمی کورٹ کی ڈرامائی کارروائیوں میں حاضر ہونے سے انکار کردیا جبکہ عام فلسطینی عوام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی قیدیوں کی اس مہم کا ساتھ دیں۔