(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ذرائع نے ان جنگی مشقوں کا بظاہر کوئی خاص مقصد نہیں بتایاہے تاہم غزہ کے جنوبی حصے کو گھیرنے والے ان صہیونی فوجیوں کو جدید اسلحے سے لیس کیا گیاہےجس کے باعث علاقہ پوری طرح سے جنگی منظر پیش کر رہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین کےصہیونی فوج کے ہاتھوں محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی تعداد میں اضافے بعد اب غزہ کے آس پاس فوجی مشقیں شروع کردی گئ ہیں جن میں دو روز کے دوران غزہ کے جنوب میں واقع بستیوں کو کور کیا گیاہے۔
قابض صہیونی فوج کی جانب سےغزہ کےآس پاس ان جنگی مشقوں کا بظاہر کوئی خاص مقصد نہیں بتایا گیا ہے تاہم غزہ کے جنوبی حصے کو گھیرنے والے ان صہیونی فوجیوں کو جدید اسلحے سے لیس کیا گیاہےجس کے باعث علاقہ پوری طرح سے جنگی منظر پیش کر رہا ہے۔
صہیونی فوجی ترجمان نےان فوجی مشقوں کے حوالے سے ایک عبرانی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ یہ مشقیں منگل کے روز بھی جاری رہیں، مشقوں کے دوران غزہ کے جنوب میں واقع بستیوں کے علاقوں کو کور کیا گیا۔فوجی مشقوں میں اسرائیلی فوجی پوری طرح اسلحے اور بارود سے لیس تھے۔ اس وجہ سے علاقے میں بعض جگہوں پر بندشیں بھی لگائی گئیں۔