(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے کاشت کاری میں مشغول فلسطینی کسانوں پر مشین گن سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 کاشت کار زخمی ہو گئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینیوں نے ہسپتال منتقل کیا۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج نے جنوب میں خان یونس کے مشرقی حصے کے کھیتوں میں کام کرنیوالے فلسطینی کسانوں پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ کٹائی کے کام میں مصروف تھے۔
صہیونی فوج نے کاشت کاری میں مشغول فلسطینی کسانوں پر مشین گن سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 کاشت کار زخمی ہو گئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینیوں نے ہسپتال منتقل کیا بعد ازاں 6 کسانوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا جبکہ 3 فلسطینی ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ کے سرحدی حصے میں صہیونی غاصب فوج آئے روز کھیتوں میں اپنی زمینوں پر کام کر نے والے فلسطینیوں کو تشدد اور اسلحے کی بنیاد پراراضی خالی کرنے پرمجبور کرتی ہے جس کے باعث سرحد کے قریب اکثر کسان قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بنتے ہیں۔