(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقامی فلسطینی سماجی کارکن احمد صلاح نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں نے الخضر قصبے کے جنوب میں پروجیکٹ ایریا میں شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا اور ان پر کاشت کاری شروع کردی ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت اللحم کے الخضر قصبے میں قابض صہیونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی سرپرستی اور معاونت میں نہتے فلسطینی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیااور ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ 10 ایکڑ کی اراضی ہتھیانے کیلیے صہیونی فوج کی بھر پور مدد طلب کیجس کے نتیجے میں فلسطینیوں سے ان کی اراضی چھین لی گئی۔
مقامی فلسطینی سماجی کارکن احمد صلاح نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں نے الخضر قصبے کے جنوب میں پروجیکٹ ایریا میں شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا اور ان پر کاشت کاری شروع کردی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ "افرات” اور "ام محیمین” کی بستیوں سے ملحقہ اراضی کے کچھ حصے پر قبضے سے باقی زمینوں کے سرقے کا خطرہ ہے اور خدشہ ہے کہ اگلے مرحلے میں تقریباً 40 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا جائے۔
دوسری جانب علی الصبح قابض فوج نے بیت اللحم کے مغرب میں واقع قصبے نہالین میں ایک زرعی رقبے کو مسمار کردیاجو محمد طیب غیاضہ کی ملکیت تھاجبکہ الخلیل میں الطوانی گاؤں میں بھی تین گھروں میں کام بند کرنے کا نوٹس جاری کیاہے۔