• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

’غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی‘عالمی عدالت انصاف فیصلہ کل سنائے گی

جمعرات 25-01-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
’غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی‘عالمی عدالت انصاف فیصلہ کل سنائے گی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنوبی افریقہ کی جانب سےاسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کےخلاف عالمی عدالت انصاف میں دائر کردہ مقدمے کا فیصلہ کل سنائے جانے اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں 17 ججز پر مشتمل پینل کل (26 جنوری) کو پاکستانی وقت کےمطابق شام 5 بجے فلسطینیوں کی نسل کشی کےخلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے دائرکردہ مقدمے  میں اسرائیل کے خلاف فیصلہ  سنائیں گے، یہ فیصلہ ابتدائی کارروائی کا فیصلہ ہے جوحتمی نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق 24 جنوری کے فیصلے میں عالمی عدالت اس اہم سوال سے متعلق فیصلہ نہیں کرے گا کہ آیا اسرائیل نسل کشی کر رہا ہے تاہم عدالت غزہ میں جنگ روکنے سے متعلق ہنگامی اقدامات کے بارے میں فیصلہ سنا سکتی ہے۔

عالمی عدالت   میں  11 اور 12 جنوری کو ہونے والی سماعت میں جنوبی افریقہ اور اسرائیل نے دلائل پیش کیے تھے۔ جنوبی افریقہ نے سماعت کے دوران اسرائیل کے خلاف عارضی اقدامات کی استدعا کی تھی ، اس دوران اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کو قرار دے دیا تھا۔

واضح  رہے کہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید  اور 61 ہزارسے زائد زخمی ہوچکےہیں جس میں 70 فیصد خواتین اوربچے شامل ہیں۔

Tags: صیہونیعالمی عدالت انصافغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.