(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہسپانوی وزیر کا کہنا ہے کہ کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ہمیں اسرائیل کی ریاست کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو فوری طور پر معطل کرنا چاہیے۔
اسپین کی وزیر سماجی امورٓئیونی بیلارا نے یورپی یونین کے اہم اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں فلسطینیوں پر صیہونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
Tenemos la responsabilidad de no ser cómplices del genocidio planificado que está cometiendo el Estado de Israel, y eso exige tomar medidas para pararle los pies a Netanyahu. pic.twitter.com/F4Phzegrii
— Irene Montero (@IreneMontero) October 20, 2023
انھوں نے کہا کہ "آج میں نے اپنی حکومتی اتحادی سوشلسٹ ورکرز پارٹی کے ساتھ غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ بند نسل کشی کے خلاف جنگ میں مزید سنجیدگی سے کام کرے۔
” کہتی تھی. بیلارا نے کہا کہ اس "نسل کشی” کے سیاسی طور پر ذمہ داروں کے خلاف مثالی اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے یورپی سطح پر ایک اجلاس منعقد کیا جانا چاہیے جبکہ "نسل کشی” کے احکامات پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔
وزیر آئیونی بیلارا نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ اتحادی حکومت اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کرے اور نسل کشی کی ذمہ دار اسرائیلی حکومت پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔ اسپین کی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں غزہ میں بمباری کو رکوانے کے لیے ہر دستیاب راستہ استعمال کرنا چاہیے۔