(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بینی گینٹز پہلے دن سے حکومت کے خاتمے کا خواہشمند تھا لیکن اقتدار کے مزے کی وجہ سے خاموش تھا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بین گویر نے اسرائیلی جنگی کونسل کے رکن اور سابق آرمی چیف بینی گینٹز پر حکومت کے خلاف سازشوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینی گینٹز ایک چھوٹا لیڈر اور ایک بڑا دھوکہ باز ہے، حکومت میں شامل ہونے کے پہلے دن ہی سے، وہ بنیادی طور پر اسے ختم کرنے کے لئے سازشیں کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گینٹز کے واشنگٹن کے دورے اس کے پلاٹ کا صرف ایک چھوٹا سا حصہ تھے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جو بھی حکومت کو تحلیل کرنے کے بدلے میں بھرتی کے قانون کے حوالے سے حردیم کو تجاویز پیش کرے اور ذمہ داری کے بارے میں نعرے لگائے وہ جھوٹا اور منافق ہے۔
واضح رہے کہ بینی گینٹز غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اسرائیلی فوجیوں کے بھاری جانی اور مالی نقصان کا زمہ دار نیتن یاہو، ایتمار بن گویر اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کو ٹھہرا رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی طاقت سے نہیں مذاکرات سے ممکن ہے۔