(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ جنگ ویسی ہی ہے جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا، اس وقت غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ نسل کشی ہے۔
برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے ایتھوپیامیں افریقی یونین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ماضی میں کبھی بھی نہیں ہوا، تاریخ غزہ کی اس وحشیانہ جنگ کی مثال نہیں پیش کر سکتی۔
برازیلین صدر نے کہا کہ غزہ جنگ ویسی ہی ہے جیسا ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا، اس وقت غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ نسل کشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے ہٹلر کا کردار ادا کر رہا ہے، جو کچھ اسرائیلی فوج کر رہی ہے یہ فوج کی فوج کے خلاف جنگ نہیں، یہ انتہائی جدید اسلحے سے لیس فوج کی غزہ میں نہتے عورتوں بچوں کے خلاف جنگ ہے۔