(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے فوجی ٹھکانوں کو جاسوس طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے شمال مغربی حصےمیں غاصب صہیونی فوج کیجانب سے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے فوجی ٹھکانوں کو جاسوس طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیااور 2میزائل داغے جس سےاملاک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک روز قبل صہیونی فوج کی فائرنگ سےغزہ کے مشرقی حصے میں اس وقت 2 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے جب صہیونی فوجی سرحد پر فلسطینی مظاہرین کو احتجاج سے روکنے میں ناکام ہو گئی جس کے بعدخان یونس تک دیگر علاقوں میں فلسطینی مظاہرین اور فوج کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہوا۔
فلسطینی نوجوانوں نےصہیونی تشدد کے جواب میں اسرائیلی بستوں میں آتش گیر غبارے چھوڑے اور ٹائروں کو آگ لگادی جس کے نتیجے میں فلسطینیوں پر صہیونی فوج کی جانب سے اندھا دھند تشدد اور ربر کی گولیوں کا استعمال کیا گیااورمظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پربھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
کہاجارہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی جانب سے میزائل حملہ سرحد پر ہونے والے واقعات کے جواب میں ہی کیا گیا ہے۔