• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: صیہونی فوج کی ایک بارپھر اسپتالوں پر بمباری کی دھمکی، فوری خالی کرنے کی ہدایت

غزہ کے اسپتالوں کے اطراف میں صیہونی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 24 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوئے

پیر 23-10-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی درندگی کا 14 واں روز، بچوں اور خواتین سمیت شہداء کی تعداد 3،900  ہوگئی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) الشفاء ہسپتال اورالقدس ہسپتال سمیت صیہونی فوج نے غزہ کے 25 اسپتالوں کو خالی کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں ہزاروں  زخمی اور ہزاروں پناہ گزین موجود ہیں ،اسپتالوں کو خالی نہیں  کیا جاسکتا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے  غزہ کے  عرب الاھلی ہسپتال  کے قتل عام کے دوبارہ ہونے کے خدشات  انتہائی بڑھ چکے ہیں کہ جب گذشتہ روز ایک بارپھر صیہونی افواج نے غزہ کے اسپتالوں کو خالی کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ غزہ کے تمام ہسپتالوں کو اسرائیل کی طرف سے ایک انتباہ موصول ہوا ہے کہ اگر انہیں خالی نہ کیا گیا تو وہ بغیر وقت ضائع کیے ان پر بمباری کر دیں گے۔

اس انتباہ کے موصول ہوتے ہیں غاصب صیہونی فورسز نے الشفاء ہسپتال اورالقدس ہسپتال کے اطراف میں بمباری کا سلسلہ شروع کیا ،  القدس ہسپتال کے آس پاس کا علاقہ جس میں سینکڑوں زخمی اور بیمار افراد اور تقریباً 12,000 سے زائد بے گھر  فلسطینی اس کے صحن میں پناہ حاصل کیے ہوئے ہیں ، یہ علاقہ اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گیا جب اسے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں تین بار انخلاء کی وارننگ موصول ہوئیں۔

وسطی غزہ میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے قریب بھی صیہونی لڑکا طیاروں نے بمباری کی  جہاں زخمیوں اور طبی عملے کی سب سے زیادہ تعداد موجود ہے ۔

غزہ کے اسپتالوں کے اطراف میں صیہونی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 24  فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوچکےہیں ۔

فلسطینی ہلال احمر کے میڈیا افسر نیبال فرسخ کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے 25 ہسپتالوں کو خالی کرنے کے لیے کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ہمارے لیے غزہ میں القدس ہسپتال کو خالی کرنے کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا۔ غزہ کے المعمدانی ہسپتال کے قتل عام کے دوبارہ ہونے کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں، جس پر گذشتہ منگل کو بمباری کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں  خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ۔

Tags: اسرائیلیشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.