(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کا الزام ہے کہ اس نے حماس کے ایک کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے جبکہ شہید ہونے والوں میں بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جو نماز فجر کی ادائیگی میں مصروف تھے۔
فلسطینی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے آج صبح وسطی غزہ کے علاقے الدرج کالونی میں واقع التابعين اسکول جو کےاسرائیلی دہشتگردی کے باعث بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے لئے پناہ گاہ کے طورپر استعمال ہورہا تھا پر لڑاکا طیاروں سے نماز فجر کے دوران وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں 100 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔
غزہ کی شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان محمود بصل نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ شہید ہونے والوں میں بڑی تعداد بزرگوں اور بچوں کی ہے جو نماز فجر کی ادائیگی میں مصروف تھے، محمود بصل نے اس واقعے کو ایک ہولناک قتل عام قرار دیا،۔
ان کا کہنا تھا کہ عملہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کاموں میں مصروف ہے انھوں نے مزید بتایا کہ ’’التابعین اسکول‘‘ میں ہونے والا قتل عام المعمدانی اسپتال اور مواصی خانیونس کے علاقوں میں صیہونی افواج کے ہاتھوں سے رونما ہونے والے قتل عام میں جانوں کی ضیاع کے لحاظ تیسرا بڑا قتل عام ہے۔