(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جانبازوں نے صیہونی فوج پر گھات لگاکر حملہ کیا، جھڑپوں کے باعث صیہونی فوج کو مرنے والے اور زخمی فوجیوں کو منتقل کرنے میں کئی گھنٹے لگے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست کی براڈکاسٹنگ کارپوریشن اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں غزہ جنگ میں اپنے مزید دو فوجیوں میگیلان یونٹ، کمانڈو بریگیڈکے 21 سالہ میجر عدی الدور21 سالہ ایلون کلین مین کی موت کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ القسام بریگیڈ کے جانبازوں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں صیہونی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں دو فوجی مارے گئے جبکہ زخمیوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ۔
اسرائیلی قابض فوج کے اعداد و شمار کے مطابق اس سے گزشتہ 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ سے اب تک ہلاک ہونے والے اہلکاروں اور فوجیوں کی تعداد 566 ہو گئی ہے، جن میں گزشتہ 27 اکتوبر سے شروع ہونے والی زمینی لڑائی میں 229 افسران اور سپاہی بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے کے بعد اسرائیلی فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کو منتقل کرنے میں گھنٹے لگے۔