(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فلسطینی مزاحمت کار صیہونی فوج کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کرنےمیں کامیاب ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مزید دو فوجی مشرقی خان یونس کے علاقےمیں مارے گئے ، مرنےو الوں میں سارجنٹ شمان ایزدود اور ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، صیہونی فوج کی جانب سے دونوں اسرائیلی فوجیوں کے حوالے سے کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
اس سے قبل غزہ میں صیہونی فوج کے لئے درد سر بنی ہوئی القسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے خان یونس کے مشرق میں صہیونی افواج کے خلاف کوالیفائیو گھات لگا کر حملہ کیا جس میں متعدد قابض فوجی لاک اور زخمی ہوئے، جانبازوں نے ایک مکان کو اس وقت بوبی ٹریپ بارودی سرنگ سے اڑا دیا جب اس میں متعدد صیہونی فوجی موجود تھے ۔ اس حملے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
القسام بریگیڈز نے اس کارروائی اور قابض فوج کے ساتھ جھڑپ کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ادھر خان یونس میں بنی سہیلہ کے مقام پر اسرائیلی فوج اور القسام بریگیڈز کے درمیان ایک سرنگ میں جھڑپ ہوئی جس میں قابض فوج کی ایک انجینیر کور کا اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔