• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: سرنگ کا دھماکہ: دو صیہونی فوجی ہلاک متعدد زخمی

7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک 830 سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے 396 فوجی 27 اکتوبر سے جاری زمینی جنگ کے دوران ہلاک ہوئے۔

ہفتہ 11-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: سرنگ کا دھماکہ: دو صیہونی فوجی ہلاک متعدد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ  قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نیوز ویب سائٹ "حدشوت” نے خبر دی کہ  غزہ میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو  اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، اور کئی زخمی ہوگئے ہیں جن کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس واقعہ کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے، فوجی سینسر شپ کے تحت زخمیوں یا ہلاک ہونے والوں کے بارے میں خبریں فراہم کرنا اس کے اجازت کے بغیر ممنوع  ہے۔

فوجی اعداد و شمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک 830 سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے 396 فوجی 27 اکتوبر سے جاری زمینی جنگ کے دوران ہلاک ہوئے۔ اس جنگ میں 5,589 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 2,535 زمینی جنگ میں زخمی ہوئے۔ اس وقت 17 فوجی اسپتالوں میں شدید زخمی ہونے کے باعث زیر علاج ہیں، جبکہ 174 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ اعداد و شمار غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں ہونے والے حملوں میں زخمی یا ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ہیں، ان زخمیوں میں  صیہونی  پولیس  اور داخلی سیکیورٹی کی خفیہ ایجنسی یا شاباک کے اہلکار شامل نہیں ہیں۔

7 اکتوبر 2023 سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے امریکی حمایت سے غزہ پر نسل کشی کی جنگ شروع کی، جس کے نتیجے میں 155,000 سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہوئے، جن میں اکثریت بچے اور خواتین کی ہے، اور 11,000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ اس جنگ میں شدید تباہی اور قحط کے نتیجے میں درجنوں بچے اور بوڑھے ہلاک ہوچکے ہیں، جو دنیا کی بدترین انسانیت سوز تباہی میں شمار کیا جا رہا ہے۔

Tags: اسرائیلیبارودی سرنگصیہونیغزہفلسطینیہلاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.