(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تینوں فلسطینی صحافیوں کو صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال سے آگاہ کررہے تھے۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے غزہ وحشیانہ حملوں اور اس کے نتیجے میں غزۃ کے درجنوں بچوں اور خواتین سمیت سیکڑوں فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے بتایا ہے کہ صیہونی بربریت میں غزہ کے تین صحافی بھی شہید ہوچکے ہیں۔
آج صبح اسرائیلی بمباری میں فلسطینی صحافی سعید الطویل اس وقت شہید ہوئے جب اسرائیلی طیاروں نے رویا ٹی وی کے دفتر کو نشانہ بنایا جس میں صحافی سعید الطویل شہید ہوگئے۔
سعید الطویل سے قبل گذشتہ روز اسرائیلی بمباری سے صحافی ہشام النوازہ، اور رزق محمد صوب شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک صحافی لاپتہ اور ایک زخمی ہے۔