• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ:  رواں ہفتے 16 صیہونی جہنم واصل، ایک ہیلی کاپٹر، دو جاسوس طیارے مار گرائے، ابو عبیدہ

دشمن فوج کے 2 مکانات اور 2 سرنگوں کو اڑا دیا،2 سنائپر آپریشنز اور غزہ کے آسمان میں ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

منگل 02-01-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ:  رواں ہفتے 16 صیہونی جہنم واصل، ایک ہیلی کاپٹر، دو جاسوس طیارے مار گرائے، ابو عبیدہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) "القسام کے توپ خانے نے غزہ کی پٹی میں تمام جنگی محاذوں میں مارٹر گولوں اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ساتھ ہیڈکوارٹر، فیلڈ کمانڈ رومز اور فوجی مراکز کو تباہ کر دیا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے  مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ ، شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ روز غزہ میں صیہونی افواج کے پہنچائے جائے والے بھاری جانی اور مالی نقصان کے حوالے سے  ایک مختصر  بیان جاری کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ "القسام کے مزاحمت کاروں نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران  غاصب صیہونی افواج کی 71 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں” جس میں  "القسام کے مجاھدین نے 16 غاصب فوجیوں کو  جہنم واصل  کیا ور درجنوں کو زخمی کیا، اس دوران 42 فوجی مشن انجام دیے جس میں متعدد دیگر فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے”۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ”القسام بریگیڈز نے دشمن کے فوجیوں کے دو مکانات اور دو سرنگوں کو اڑا دیا، قابض فوج کی گاڑیوں اور فوجیوں میں موجود ایک بارودی سرنگ کو اڑا دیا، اس کے علاوہ دو سنائپر آپریشنز اور غزہ کی پٹی کے آسمان میں ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

مجاھدین نے دو جاسوس طیاروں کو مار گرایا اور ایک اور ڈرون پر قبضہ کر لیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ "القسام کے توپ خانے نے غزہ کی پٹی میں تمام جنگی محاذوں میں مارٹر گولوں اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ساتھ ہیڈکوارٹر، فیلڈ کمانڈ رومز اور فوجی مراکز کو تباہ کر دیا۔ تل ابیب کے مرکز میں واقع بستیوں کو "المقادمہ 90” راکٹوں کے بیراج سے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

پیر کی شام اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا، جس سے 7 اکتوبر سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 507 ہو گئی۔قابض فوج نے ان لڑائیوں کے بارے میں معلومات شامل نہیں کیں جن کی وجہ سے فوجی ہلاک ہوا، جب کہ قابض میڈیا فوج پر ہلاکتوں کی تعداد کا درست اعلان نہ کرنے کا الزام لگاتا ہے۔

Tags: ابو عبیدہاسرائیلیالقسامجہنم واصلحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.