(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بمباری میں سابق امام کے اہلخانہ بھی زخمی ہوگئے، شیخ یوسف 2005 سے 2006 تک فلسطین کے وزیر برائے مذہبی امور کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ روز غاصب فورسز نے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزین کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں 68 سالہ مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف شہید ہوگئے، حملے میں شیخ یوسف کے اہلخانہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہےکہ اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر فضائی، زمینی اور بحری حملے جاری ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 سے زیادہ فلسطینی شہیدکر دیےگئے۔ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں فلسطینی شہدا کی تعداد 21 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی زخمیوں کی مجموعی تعداد 56 ہزار 451 ہوگئی ہے جبکہ 8000 سے زائد لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔