• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: صہیونی فوج کا فلسطینیوں پر بدترین تشدد، درجنوں افراد زخمی

صہیونی فوج کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ کے باعث متعدد افراد سانس گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے

بدھ 27-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صہیونی فوج کا فلسطینیوں پر بدترین تشدد، درجنوں افراد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی  فوج نے سینکڑوں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے اسلحے کا استعمال کیا اوربے دریغ ربر کے خول میں لپٹی گولیوں سے نشانہ بنایا۔

فلسطینی وزارت اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی پٹی اور رفح بارڈر میں سیکیورٹی باڑ کے قریب صہیونی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ  کے نتیجے میں ایک کشیدہ صورت حال کے دوران اس وقت متعدد فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے جب صہیونی فوج نے سینکڑوں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے اسلحے کا استعمال کیا اوربے دریغ ربر کے خول میں لپٹی گولیوں سے نشانہ بنایا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ جھڑپوں کے دوران کم سے کم21 فلسطینی شہری صہیونی دہشت گرد فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، جس سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

تصادم اس وقت شروع ہوا جب فلسطینی نوجوان صہیونی قبضے کے خلاف احتجاج کے لیے حفاظتی باڑ کے قریب جمع ہوئےاورصہیونی فوج کے خلاف نعرے لگائے۔

صہیونی مظالم کے خلاف مظاہرین کواحتجاج سےروکنے کیلیے قابض فوج نےشہریوں پربراہ راست فائرنگ کی اوربھاری مقدار میں آنسو گیس کااستعمال کیا  جس کے رد عمل میں مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے ایک صہیونی فوجی چوکی کو نذر آتش کردیا۔

صہیونی فوج کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ کے باعث متعدد افراد سانس گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے جنہیں عالمی ادارہ صحت ہلال احمر کےکارکنان نے طبی امداد فراہم کی جبکہ غاصب فوجیوں کی فائرنگ سے  زخمی شہریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینیوں نے قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Tags: آنسو گیس شیلنگرفح بارڈر؎صہیونی فوجغزہفلسطینی مظاہرین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.