( روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادادہ) غزہ پر اسرائیلی جارحیت اپنے 440ویں دن میں داخل ہو چکی ہے، جہاں نسل کشی کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، قابض اسرائیلی افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار خاندانوں کو قتل عام کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 32 افراد شہید اور 94 زخمی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ میں اب تک غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45,129 جبکہ زخمیوں کی تعداد 107,338 تک پہنچ چکی ہے۔ ان مسلسل حملوں کے باعث غزہ میں انسانی بحران شدید تر ہو چکا ہے۔