(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات اکتوبر سے اب تک جاری صیہونی دہشتگردی میں شہد ہونےو الے فلسطینیوں کی تعداد 30,534 ہوگئی ہے ، 71,920 زخمی ہیں ہو گئی ہے جبکہ ہزاروں افراد تاحال ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں جن تک پہنچنے کیلئے صیہونی فوج امدادی کارکنان کو اجازت نہیں دے رہی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کی رپورٹ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 13,430 اور خواتین کی تعداد 8,900 ہو گئی ہے۔
151 دنوں کی جارحیت کے دوران 364 ہیلتھ اہلکار شہید ہوئے اور ہسپتال کے ڈائریکٹرز سمیت 269 دیگر کو گرفتار کیا گیا۔ صیہونی افواج نے صحت کے 155 اداروں کو تباہ کیا، 32 اسپتالوں اور 53 مراکز صحت کو بند کردیا اور 126 ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نےغزہ میں صیہونی افواج کی جانب سے جاری وحشیانہ بمباری کے باعث شہر میں صحت کی صورتحال کو انتہائی تباہ کن قرار دیتے ہوئے ضروری طبی امداد پہنچانے میں ناکامی کے نتیجے میں اس بات کی نشاندہی کی کہ صیہونی ریاست نے جان بوجھ کر ایک ناقابل بیان انسانی اور صحت کی تباہی کو جنم دیا، جس نے وبائی امراض اور وبائی امراض کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا۔
انھوں نے بتایا کہ متعدی امراض کے تقریباً 10 لاکھ کیسز کی نگرانی کی گئی ہے، جس میں غزہ کی پٹی میں صحت کی صورتحال کی سنگینی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔