(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے آزاد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد کو سنسر شپ کا سامنا ہے جبکہ مرنے والے فوجیوں کی تعداد اعلان کردہ حقیقی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
اسرائیلی قابض فوج نے آج شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں 401ویں بریگیڈ کے ایک فرسٹ سارجنٹ کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد غزہ میں مرنےو الے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 591 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ہاتھوں اسرائیل سے گرفتار کئے جانے والے کیپٹن ڈینیئل پیریٹز کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور ان کی لاش غزہ میں مزاحمت کاروں کے قبضے میں ہے۔
قابض فوج کے ترجمان نے بتایا کہ 22 سالہ پیریٹز 77ویں بٹالین میں پلاٹون لیڈر تھا اور وہ ربی ڈورون پیریٹز کا بیٹا ہے۔آج تک، قابض فوج نے 7 اکتوبر کو اس کی موت کا اعلان کرنے سے پہلے، افسر پیریٹز کو غزہ میں القسام بریگیڈز کا قیدی قرار دیا تھا۔
فلسطینی مزاحمت کا قابض فوجیوں کے ساتھ لڑائیوں میں مقابلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 591 افسران اور سپاہی ہلاک اور3050 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اعدادو شمار دشمن کی فوج کے ہیں جب کہ حقیقی ہلاکتیں کہیں زیادہ ہیں۔