(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر جنگ مسلط کرنے کےبعد سے اسرائیلی فوج نے اب تک اپنے 561 سپاہی اور افسران کے ہلاک اور 2812 کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے جو حقیقی نقصان سے بہت کم ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکا راسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عز الدین القسام بریگیڈ نے گذشتہ روز غزہ میں گھسنے والی صہیونی افواج کے ساتھ جھڑپوں کی تفصیلات جاری کرتےہوئے بتایا ہے کہ القسام کے مجاہدین نے صیہونی فورسز کو خان یونس ، شیخ رضوان اور بیت لاحیہ سمیت دیگر کئی محاذوں پر غیر معمولی نقصان پہنچایا ہے۔ جنگجو غزہ شہر کے مغرب میں صفر کے فاصلے سے 15 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
جاری بیان میں القسام کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے غزہ پر جاری جنگ کے 120دنوں کے دوران دشمن کی سیکڑوں گاڑیوں کو جزوی یا مکمل تباہ کیا اور اب بھی دشمن کے ٹھکانوں اور بستیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری۔
بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے غزہ شہر کے مغرب میں الجامعہ کے علاقے میں گھسنے والے غاصب فوجیوں کے ایک اجتماع کو مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ جنگ میں اب تک اس کے 561 سپاہی اور افسران کے ہلاک اور 2812 زخمی ہوچکےہیں ، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی اسپتالوں میں داخل صیہونی فوجیوں کی تفصیلات شائع کرتےہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج زخمی اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی حقیقی تعداد شائع کرنے سے گریز کررہی ، غزہ میں اسرائیلی فوج کا نقصان بتائے جانے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہے۔