(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل کی جانب سے سرحدی گزرگاہوں کو بند کئے جانے کے باعث شہر میں ایندھن ناپید ہے جس کی وجہ سے زخمیوں کو گھوڑا اور گدھا گاڑیوں پر لاد کر اسپتال منقتل کیا گیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے گذشتہ روز غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں "فلسطین ٹیکنیکل کالج” کے ہیڈ کوارٹر کے قریب بے گھر افراد کو پناہ دینے والے ایک مرکز پر بمباری کی جس کے نیتجے میں 8 فلسطینی پولیس اہلکار وں سمیت متعدد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ جہاں اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز بمباری کی یہ ان علاقوں میں شامل ہے جس کے حوالے سے غاصب صیہونی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ علاقے "محفوظ” ہیں۔
عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ متعدد شہداء اور زخمیوں کو گھوڑا اور گدھا گاڑیوں پر اسپتال منتقل کیا گیا، کیونکہ صیہونی ریاست نے غزہ کی گزر گاہوں کو بند کررکھا ہے جس نتیجے میں شہر کو ایندھن کے بحران کا سامنا ہے۔