(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) تین ماہ سے زائد عرصے سے جاری وحشیانہ بمباری میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 9 ہزار 600 سے زائد بچے اور 6 ہزار 750 سے زائد خواتین شامل ہیں، 8 ہزار 663 سے زائد بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین زخمی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج کی جانب سے غزہ پر جاری دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22ہزار 769 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ جبکہ 57 ہزار 614 سے زائد افراد زخمی ہیں اور 8 ہزار سے زائد تاحال لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے خدشہ ہے کہ وہ بمباری کے باعث تباہ ہونے والی عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب قوام متحدہ کے ہیومن افیئرز کے آفس (او سی ایچ اے) اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 31 دسمبر 2023 تک کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 3 لاکھ 55 ہزار رہائشی یونٹ مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 370 سے زائد تعلیمی مراکز بھی صفحہ ہستی سے مٹادیے گئے ہیں۔