• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: صیہونی فوج کی دہشتگردی جاری، 24 گھنٹوں میں 250 فلسطینی شہید500 سے زائد زخمی

اسرائیلی فوج اسپتالوں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو نشانہ بنارہی ہے تاکہ زخمیوں کا علاج  نہیں کیا جاسکے اور شہادتوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو،

منگل 26-12-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: صیہونی فوج کی دہشتگردی جاری، 24 گھنٹوں میں 250 فلسطینی شہید500 سے زائد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) سات اکتوبر سے جاری صیہونی دہشتگردی میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20،674 ہوگئی ہے 54،536 زخمی  ہیں جبکہ 8000 کے قریب تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے   گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ پر  جارحیت کی تفصیلات جاری کی ہیں جس میں انھوں نے بتایا ہے کہ صیہونی افواج کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ 81 ویں روز بھی جاری ہے جس میں  اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20،674 ہوگئی ہے 54،536 زخمی  ہیں جبکہ 8000 کے قریب تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے گذشتہ 34 گھنٹوں کے دوران محصور شہر غزہ میں 25 مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں 250 فلسطینی شہید ہوئے  جس میں 50 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ اسرائیل غزہ کے شہریوں کی نسل کشی کررہی ہے اور اس کے لئے اس نےمنظم طریقہ کار اختیار کیا ہوا ہے اسرائیلی فوج اسپتالوں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو نشانہ بنارہی ہے تاکہ زخمیوں کا علاج  نہیں کیا جاسکے اور شہادتوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہو، انھوں  نے بتایا کہ  صیہونی فوج نے اب تک 311 صحت کے اہلکاروں کو شہید کیا جو باآسانی شناخت کئے جاسکتے تھے ، غاصب فورسز نے 102 ایمبولینسوں  کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔”صحت کے نظام کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 141 صحت کے اداروں کو نشانہ بنایا گیا اور 23 ہسپتالوں اور 53 مراکز صحت کو سروس سے ہٹا دیا گیا۔”

انھوں نے بتایا کہ غاصب صیہونی افواج نے شمالی غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابو سلمیہ، ڈاکٹر احمد الکہلوت اور ڈاکٹر احمد مہنا سمیت 99 صحت کے اہلکاروں کو ابھی تک حراست میں لے رکھا ہے۔ القدرہ نےبتایا کہ قابض ریاست نے شمالی غزہ کے ہسپتالوں کو جان بوجھ کر تباہ کر دیا اور آٹھ لاکھ شہریوں کو صحت کی خدمات سے محروم کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ طبی ٹیمیں سینکڑوں نازک، خطرناک اور پیچیدہ کیسز کے سامنے بے بس ہیں اور مطلوبہ علاج، انسانی اور طبی صلاحیتوں کی کمی کی وجہ سے ختم ہوچکا ہے۔

Tags: اسرائیلیاشرف قدرہشہداشہیدصیہونیغزہفسلطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.