(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عطیات جمع کرنے کی مہم کا مقصد صہیونی جارحیت سے بری طرح متاثرہونے والے فلسطینیوں کی دکھ درد میں کمی کی کوشش کرنا ہے۔
کویت کی ہلال احمر سوسائٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین ہلال السایر نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ ہلال احمر کویت صہیونی بربریت کا شکار مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے بھائیوں اور بہنوں کی داد رسی کے لئے ‘ غزہ ہمارے دلوں میں ہے ‘ کے نام سے عطیات جمع کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد مظلوم فلسطینی خاندانوں کو اس مشکل وقت میں ان کی مدد کرنا ہے، ان کے درد اور کرب میں کمی کرنا ہے۔ جو بار بار کے صہیونی حملوں کی وجہ سے بد ترین زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی سے شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی
چئیرمین ہلال السایر نے کہا ‘ ہماری یہ مہم انسانی بنیادوں پر فلسطینی بھائیوں کے لیے ہماری قومی ذمہ داری کا تقاضا ہے۔ ہم غزہ کے ہسپتالوں کے لیے کچھ امدادی رقم جمع کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ ہسپتالوں میں ادویات ، طبی آلات فراہم ہو سکیں ، چاہتے ہیں کہ اپنا کچھ حصہ ڈال کر اہل غزہ کی مشکلات میں کچھ کمی کرنے کی کوشش کریں۔