(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی ریاست نے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین ، بزرگ اور بچوں سمیت دس فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی فضائیہ نے آج نماز جمعہ کے بعد گذشتہ 14 سالوں سے غیر قانونی محاصرے کا شکار شہر غزہ کے مختلف علاقوں میں وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں خواتین بچوں اور بزرگ شہری سمیت دس افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ایک پچاس سال کے بزرگ اور ایک پانچ سالہ بچی بھی شامل ہے جبکہ دیگر شہداءخواتین سمیت بھی شامل ہیں۔
صیہونی فضائیہ نے غزہ کے گنجاب آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث متعدد مکانات بھی تباہ ہوچکے ہیں ، قابض ریاست کی جانب سے تاحال فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد میں بھی اضافے کا خدشہ ہے ۔