(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر صہیونی فوج کی جارحیت دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث 5 سالہ بچی ، 23 سالہ خاتون اور بزرگ شہریوں سمیت شہداء کی تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ 80 کے قریب زخمی اور درجنوں رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج ہفتہ کی سہ پہر تک غزہ کی پٹی پر مسلسل دوسرے روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملے، خواتین بچوں سمیت دس سے زائد شہید ، متعدد زخمی
وزارت نے ایک پریس بیان میں کہاگیا ہے کہ "غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائیہ نے گنجان آباد علاقوں کو نشانہ بنایا ہے
بیان میں بتایا کہ قابض فوج نے جنوبی غزہ میں خالص رہائشی علاقے شیخ عجلین کے محلے میں شملخ خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پربمباری کی اور اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں بنی سہیلہ میں دو مکانات کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا۔