(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے مجاہدین کے ہاتھوں بھاری نقصان کا اعتراف کیا ہے ، مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کی سیکڑوں گاڑیوں کو مکمل اور جزوی تباہ کرتے ہوئے راکٹوں کی بارش جاری رکھی ہوئی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری وینگ عز الدین القسام بریگیڈ کی جا نب ویڈیو کلپس جاری کئے گئے ہیں جس میں غاصب صیہونی فوج کو پہنچنے والے غیر معمولی نقصان کو دیکھایا گیا ہے ، بریگیڈز کا مسلسل 172 ویں روز بھی غزہ میں کئی محاذوں پر گھسنے والی صہیونی افواج کا مقابلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک اسرائیلی فوج کے مطابق (596) فوجی افسران اور اہلکار ہلاک ور (3,102) سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
لقسام مجاہدین کی طرف سے کی جانے والی جہادی کارروائیوں کے بارے میں متعدد فوجی مواصلات میں تصدیق کی ہے، جن میں "ال یاسین 105” اینٹی آرمر گولوں سے دشمن کی کئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا اورر مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا گیا۔
الشفا میڈیکل کمپلیکس کے آس پاس گھسنے والے دشمن کی فوجوں سے ہمارے مجاہدین کا مقابلہ کرتے ہوئے ویڈیو کلپ میں شدید جھڑپوں کا ایک حصہ دکھایا گیا جو کہ قسام کے مجاہدین دشمن کی افواج کے ساتھ لڑ رہے ہیں، اور "ال یاسین 105” میزائلوں کے ساتھ صیہونی دشمن فوج کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ویڈیو کلپ میں قسام اسنائپرز کے ہاتھوں دشمن کے کمانڈ اور کنٹرول ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کی کی بھی تفصیلات دیکھائی گئی ہیں۔
جنگجوؤں نے غزہ شہر میں تل الحوا محلے کے مغرب میں الرشید اسٹریٹ پر "ال یاسین 105” شیل سے صہیونی "مرکوہ” ٹینک کو نشانہ بنایا جس میں موجود فوجیوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی۔
الشفاء اسپتال کے نزدیک ایک صہیونی "مرکوہ” ٹینک کو "ال یاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا اور اسے مکمل طور پرتباہ کردیا گیا۔
القسام کے بیان کے مطابق مجاہدین نے الطفاح محلے کے مضافات میں گھسنے والی صیہونی فوجی گاڑیوں پر آرپی جی گولوں سے حملہ کیا جس کے بعد فوج علاقے سے پسپا ہوکر نکل گئی۔