(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) القدس بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس کے اسنائپر نے صیہونی دشمن کے اسنائپر کو نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور خدشہ ہے کہ وہ ہلاک ہوگیا۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ان کے اسنائپر نے غزہ کے علاقے جبالیہ کیمپ میں ایک اسرائیلی سنائپر کو نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور خدشہ ہے کہ وہ مارا گیا تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اس کی کوئی تفصیلات ظاہرنہیں کی گئیں ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں صیہونی فوج کے نقصان کے حوالے سے تشہیر پر سخت سنسر شپ نافذ ہے اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں اور ملٹری اسٹالیشن سمیت دیگر نقصان کی تفصیلات شائع کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔