(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ پر سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 15 ہزار سے زائد بچے اور 11 ہزار سے زائد خواتین شہید ہوچکی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے کام کرنے والے ادارے المیزان نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی افواج نے غزہ پر نسل کشی کی بدترین کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس کے نیتجے میں اب تک 40000 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
رپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری سے اب تک ایک سال کی عمر تک کے 5000 بچے شہید ہوچکےہیں ۔