(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ میں پانچ سال سے کم عمر کے 3,500 سے زیادہ بچے بتدریج موت کے خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ "اسرائیلی” قابض فوج بچوں کی بھوک سے مارنے کی مجرمانہ پالیسیوں، دودھ اور خوراک کی کمی، غذائی اجزاء کی کمی اور انہیں حفاظتی ٹیکوں سے محروم کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی بدترین دہشتگردی کے شکار مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 3,500 سے زائد بچے بھوک سے مرنے، خوراک کی کمی، غذائی سپلیمنٹس کی کمی اور امداد کی روک تھام کی پالیسیوں کی وجہ سے موت کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں ۔
ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان گذشتہ روز بتایا گیا ہے کہ غاصب "صیہونی فوج ” فلسطینی بچوں کو بھوک سے مارنے کی مجرمانہ پالیسیوں، دودھ اور خوراک کی کمی، غذائی اجزاء کی کمی اور انہیں حفاظتی ٹیکوں سے محروم کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے جس کے باعث شہر غزہ میں پانچ سال سے کم عمر کے 3,500 سے زیادہ بچے بتدریج موت کے خطرے سے دوچار ہیں ۔
بیان میں عالمی برادری کی غزہ میں امداد کی سپلائی میں رکاوٹوں پر اختیار کردہ مجرمانہ خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی سے غزہ میں قحط کی کیفیت پیدا ہو رہی ہے۔بیان کے مطابق خوراک کی شدید قلت سے دوچار یہ بچے اعلی درجے کی غذائیت کا شکار ہیں جس نے ان کے جسم کی ساخت کو متاثر کیا ہے۔
خوراک کی قلت بچوں متعدی بیماریوں کے لگنے کے خطرے سے دوچار کر رہی ہے جو جان لیوا ہے، ان کی نشوونما میں تاخیر کا باعث ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کو ان تمام بحرانوں کے لیے ایک بنیادی اور فوری ردعمل کی ضرورت ہے جن کا انہیں "اسرائیلی” قابض ریاست سے منظم طریقے سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کو خاص طور پر نسل کشی کی جنگ کے دوران جس ہولناکی کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد انہیں جدید نفسیاتی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ 15,438 بچے شہید ہوچکے،ان میں سے 17,000 اب اپنے والدین یا دونوں کے بغیر رہتے ہیں۔