(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی افواج نے رہائشی علاقوں سمیت پناہ گاہوں اسپتالوں اور گنجان آباد علاقوں پر دانستہ بمباری کی تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جائے۔
محصور شہر غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تاحال جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجےمیں اب تک تقریباً 17000 فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔
غزہ میں گورنمنٹ میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل تھوابہ نے کہا، "اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں تقریباً 25,973 فلسطینی بچے اب اپنے والدین میں سے کسی ایک یا دونوں کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔”
انہوں نے تصدیق کی کہ ان بچوں کو اس طرح تقسیم کیا گیا: 12,633 خواتین یتیم اور 13,340 مرد یتیم۔
انہوں نے کہا کہ "اسرائیلی جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد 16,859 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 171 شیر خوار بچے بھی شامل ہیں جو اس جنگ میں پیدا ہوئے اور شہید ہوئے۔”