• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 9 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: دوسرے روز بھی لاکھوں بےگھر فلسطینیوں کا شمال میں واپسی کا سلسلہ جاری

پیر کے روز تین لاکھ بے گھر افراد نے شمالی غزہ اور غزہ کے مختلف علاقوں میں واپس پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔

منگل 28-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ: دوسرے روز بھی لاکھوں بےگھر فلسطینیوں کا شمال میں واپسی کا سلسلہ جاری
0
SHARES
2
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ شہر اور شمالی غزہ سے بے گھر ہونے والے لاکھوں فلسطینیوں کی اپنے گھروں کی طرف واپسی کا عمل  آج دوسرے روز بھی جاری ہے، یہ تمام افراد شہر پر صیہونی دہشتگردی اور وحشیانہ بمباری کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑ کر مختلف علاقوں میں پنا ہ گزین تھے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد نے علی الصبح ہی سے غزہ اور شمالی غزہ کے مختلف علاقوں سے اپنے گھروں کی طرف واپس جانے کا سفر شروع کیا ہے،  بے گھر فلسطینیوں  کی بہت بڑی تعداد نے اپنے ضروری سامان  کے ساتھ تقریباً سات کلومیٹر تک کا سفر پیدل طے  کیا ۔صلاح الدین روڈ پر غزہ شہر کی طرف جانے والی گاڑیوں کی بڑی تعداد نے راستے میں تین کلومیٹر سے زائد کی قطاریں بنا لیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق، پیر کے روز تین لاکھ بے گھر افراد نے شمالی غزہ اور غزہ کے مختلف علاقوں میں واپس پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔

تین لاکھ افراد نے جنوبی اور وسطی غزہ سے رشید اور صلاح الدین سڑکوں کے ذریعے غزہ اور شمال کی طرف اپنا سفر جاری رکھا۔اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ثالثوں کی کوششوں سے شمالی غزہ کے علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی کے لیے ایک معاہدہ طے پا چکا ہے، جس پر 27 جنوری 2025ء کی صبح عمل درآمد شروع ہو گیا۔

Tags: بے گھرحماسسفرشمالی غزہصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.