• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ اور لبنان کا محاذ: اسرائیلی فوج کے دو ڈویژن ہلاک، ہزاروں فوجیوں کی کمی

یک فوجی ڈویژن میں عام طور پر 7,000 سے 22,000 سپاہی ہوتے ہیں۔ ایک ڈویژن دو یا دو سے زیادہ بریگیڈز کے ساتھ ساتھ خصوصی بٹالین پر مشتمل ہوتا ہے۔

ہفتہ 09-11-2024
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ اور لبنان کا محاذ: اسرائیلی فوج کے  دو ڈویژن ہلاک،  ہزاروں فوجیوں کی کمی
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)  "اسرائیل ایک سال سے زائد عرصے سے سات محاذوں پر علاقائی جنگ لڑ رہا ہے، جس میں اسرائیلی فوج تقریباً دو ڈویژنوں کو کھو چکی ہے، جب کہ اس کے پاس ہزاروں فوجیوں کی کمی ہے۔ 

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار "Maariv” نے سیاسی مصنف بین کیسپٹ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایک سال سے زائد عرصے سے جاری مختلف معاذوں پر جاری جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور لبنانی تحریک حزب اللہ کے ہاتھوں اسرائیل کو غیر معمولی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسرائیلی فوج تقریب دو ڈیویژن فوجیوں سے محروم ہوچکی ہے، ایک فوجی ڈویژن میں عام طور پر 7,000 سے 22,000 سپاہی ہوتے ہیں۔ ایک ڈویژن دو یا دو سے زیادہ بریگیڈز کے ساتھ ساتھ خصوصی بٹالین پر مشتمل ہوتا ہے۔

بین کیسپیٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کو اس وقت حریدی کمیونٹی کی جانب سے فوج میں بھرتی پر سخت  مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسرائیلی حکومت کی جانب سے حریدی کمیونٹی کو فوج میں بھرتی کے احکامات دیئے گئے ہیں تاہم 4 ہزار افراد میں سے صرف 240 افراد نے فوج میں بھرتی کیلئے حامی بھری ہے۔

فو ج میں سپاہیوں کی کمی کے باعث "حکومت اپنے شہریوں کو باقاعدہ سروس میں شامل کرنے کیلئے معیاد کو بڑھارہی ہے، ہر سال ریزرو سروس کے دنوں کی تعداد میں نمایاں طور پر توسیع کررہی ہے اور ریزرو استثنیٰ کی عمر میں اضافہ کررہی ہے موجودہ چھوٹ کو ختم کررہی ہے،”۔ 

اخبار نے اپنی رپورٹ نے ان فوجی نقصانات کی طرف اشارہ کیا ہے ، جس مٰں فوج کو سیاسی اور اقتصادی طور پر اوور لیپنگ بحرانوں اور پے درپے نقصانات کا سامنا ہے جو اسرائیل کو نیتن یاہو کی جانب سے شروع  کی گئی جنگ میں پہنچ رہا ہے۔

بین کیسپیٹ نے کہا کہ "اسرائیل یا دنیا میں کوئی بھی قابل احترام شخص نہیں ہے جو ان سوالوں کا جواب نہ دیتا ہو نیتن یاہو کے ان اقدامات سے اسرائیل کے حالات مزید خراب ہورہے ہیں، یعنی جنگ کے وقت اسرائیلی حکومت اسرائیل کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔ "

واضح رہے کہ ایک فوجی ڈویژن میں عام طور پر 7,000 سے 22,000 سپاہی ہوتے ہیں۔ ایک ڈویژن دو یا دو سے زیادہ بریگیڈز کے ساتھ ساتھ خصوصی بٹالین پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایک ڈویژن کی کمانڈ ایک میجر جنرل کرتا ہے اور اس کے پاس وہ تمام ہتھیار اور خدمات ہوتی ہیں جو آزادانہ طور پر فوجی آپریشن کرنے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔
Tags: اسرائیلیحزب اللہحماسڈویژنصیہونیلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.