(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے جواز میں مضحکہ خیز بیان دیتے ہوئے الشفا ء اسپتال کو حماس کا ہیڈ کوارٹر بتایا۔
غیر قانونی صیہونی فورز نے گذشتہ روز غزہ شہر کو دنیا کے الگ تھلک کرکےفلسطینیوں کی نسل کشی کا مکروہ اقدام کیا ، اسرائیل نے غزہ میں انٹر نیٹ اور موبائل نیٹ ورک بند کرتے ہوئے سیٹلائٹ کنکشن بھی منقطع کردیئے جس کے باعث غاصب فورسز کی جانب سے غزہ میں کئے جانے والے سنگین جرائم دنیا کی نظروں سے اوجھل ہوگئی ہے۔
صیہونی فوج کے ترجمان ڈینئل ہاگاری کی جانب سے جاری بیان میں الزام لگایا گیا ہے کہ حماس فلسطینی اسپتالوں کو شیلٹر کے طورپر استعمال کررہی ہے انھوں نے کہا کہ یہ گروپ اپنی کارروائیوں میں مدد کے لیے اسپتالوں میں ذخیرہ شدہ ایندھن بھی استعمال کر رہا ہے۔
انھوں نے اس حوالے سے خاص طور پر الشفا ہسپتال کی نشاندہی کی جو غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال ہےکہ حوالے سےکہا ہے کہ حماس کے عسکریت پسند الشفاء اسپتال کو اپنی ہیڈ کوارٹر کے طورپر استعمال کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے اسپتال پر حملے کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کا خدشہ ہے تاہم غزہ کا دنیا سے ہر طرح کا مواصلائی تعلق منقطع ہونے کے باعث شہادتوں کے حوالے سے حتمی اطلاعات سے محروم ہیں۔