(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے محصور شہر غزہ کے مشرق میں سرحدی علاقے میں چھوٹے پیمانے پر دراندازی کرتےہوئے فلسطینیوں کی زرعی زمین تباہ کردی۔
مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح کے مشرق میں ایک فوجی چوکی سے دو بکتر بند بلڈوزر اور ایک ٹینک کے ذریعے داخل ہوئے۔
سرحدی باڑ سے چند میٹر کے فاصلے پر بھاری مشینری نے زرعی زمینوں کو برابر کرنے اور کھودنے کا کام شروع کردیا اور کھڑی فصلوں کوتباہ کردیا۔
غزہ کے مشرقی سرحدی علاقے بار بار اسرائیلی فوج کی دراندازی اور گولیوں کے حملوں کی زد میں ہیں۔ اس طرح کی خلاف ورزیوں سے فصلوں کو کافی نقصان ہوتا ہے اور کسانوں کو اپنی زمینوں پر کام روکنا پڑتا ہے۔